District & Sessions Courts, Muzaffargarh
قواعد و ضوابط
1۔      آن لائن اپلائی کرنے کے لیے ہماری آفیشل ویب سائٹ https://muzaffargarh.dc.lhc.gov.pk پر جائیں یا اس فارم کے اختتام پر متعلقہ پوسٹ کے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔کسی بھی معلومات کی صورت میں ہمارے آفیشل نمبر 0669200120 پر رابطہ کریں۔
2۔     آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آپکا درخواست فارم آپکو بذریعہ ای میل( Inbox, Junk/Spam) موصول ہوگا جسکا صرف پہلا صفحہ پرنٹ کرکے بمعہ تصدیق شدہ تعلیمی اسناد ، شناختی کارڈ   (مکمل صفحہ کاپی کیا ہو ا ہو) ، ڈومی سائل  اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر دفتر ہذابذریعہ ڈاک ارسال کریں گے۔  
3۔      سرکاری ملازمین درخواستیں اپنے محکمے کی توسط سے ارسال کریں۔  
4۔      ٹیسٹ یا انٹرویو کے لئے آنے والے امیدواران کو کوئی TA/DA نہ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ و انٹرویو میں آنے والے امیدواران کو اصل شناختی کارڈ دکھائے بغیر  ٹیسٹ و انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اس بابت کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ موبائل فون / ماڈرن ڈیوائس  بوقت ٹیسٹ ساتھ لانے کی اجازت نہ ہوگی۔
5۔     درخواستیں صرف بذریعہ ڈاک /کورئیر سروس وصول کی جائیں گی۔ کوئی  بھی درخواست بذریعہ فیکس یا ای میل، واٹس ایپ وصول نہ کی جائیں گی۔ مقررہ تاریخ کو دفتری اوقات کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں مسترد تصور ہوں گی۔تمام درخواستیں   دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ضلع مظفرگڑھ   پر ارسال کی جائیں گی۔
6. بوقت انٹرویو تمام اصل دستاویزات ہمراہ لائیں گے۔
7. امیدواروں کے لئے لازم ہے کہ اپنے ایکٹو موبائل فون نمبر جس پر SMS اور WhatsApp کی سروس ہو ضرور لکھیں۔
8. تمام بھرتی  سول و سیشن کورٹس اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2005 ، گورنمنٹ آف دی پنجاب کی  بھرتی پالیسی 2022، دیگر ہدایات و ترمیمات جووقتا  فوقتا  کی گئی ہوں کے تابع ہوگی۔
9. درخواست دہندہ واضح طور پر تحریر کرے گا کہ اس کا کوئی رشتہ دار سول یا سیشن کورٹ ضلع مظفرگڑھ میں ملازم ہے یا نہیں۔ اگر کسی امیدوار کا کوئی عزیز یا رشتہ دار سول  و سیشن کورٹ ضلع مظفرگڑھ میں ملازم ہے تو درخواست دہندہ اس ضمن میں بیان حلفی جس میں رشتہ دار کا نام اور عہدہ تحریر کیا ہودرخواست کے ہمراہ لف کریں۔ پوشیدہ یا مخفی رکھنے کی صورت میں امیدوار بھرتی کا اہل نہ ہوگا۔
10. عمر کی بالائی حد میں5 سال مرد امیدواراور خواتین امیدوار کے لئے 8 سال تک کی رعایت عمومی طور پر نہیں دی جائے گی بلکہ یہ رعایت ان امیدواران کے لئے زیر غور لائی جائے گی جن کی عمر غیر معمولی حالات جو انسان کے اختیار سے باہر ہوں کی بناء پر  مقرر حد سے زائد ہو گئی ہو دی جا سکتی ہے۔ وہ اس شرط پر کہ امیدواران ان حالات  کا تذکرہ اپنی درخواست میں تحریر کریں گے۔ نیز امیدواران کے لئے عمر کاتعین مورخہ27.05.2022تک کیا جائے گا۔
11. تمام آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ27.05.2022ہے۔
12. درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ٹیسٹ / انٹرویو کے لئے موزوں امیدواران کی فہرستیں مورخہ28.06.2022 کو عدالت/ دفتر ہذا کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیں گی۔ نیز عدالت ہذا کی آفیشل ویب سائٹ (http://muzaffargarh.dc.lhc.gov.pk)  پر بھی آویزاں کی جائیں گی۔



01- سٹینوگرافر (BS-16):
لنک01 : https://forms.gle/E41wYw18f3u9jfd57
لنک 02: https://forms.gle/YwAUdREJsszTXDSd9

02- اسسٹنٹ لائبریرین (BS-16):
لنک : https://forms.gle/LBZZjXtcvCUwoAfKA

03- کمپیوٹر آپریٹر (BS-15):
لنک 01: https://forms.gle/g4CsmUistu8BDqXW7
لنک 02: https://forms.gle/ostAkB8eLjQVsgGy6

04- اکاؤنٹنٹ (BS-15):
لنک: https://forms.gle/yHmHcnHDYtWRKabh9

05- جونیئر کلرک (BS-11):
لنک01: https://forms.gle/kcjjfD1HcgzEEGmZ6
لنک 02: https://forms.gle/jUzMzR38yy1GgtV98
06- جونیئر آڈیٹر (BS-11):
لنک: https://forms.gle/4nhY8u66HKgAFeP2A

07- جنریٹر آپریٹر (BS-08):
لنک: https://forms.gle/v1J3YFvph73s2hNx5

08- ڈرائیور (BS-05):
لنک: https://forms.gle/cWVRVAyejxmaRJQa9
Sign in to Google to save your progress. Learn more
Email *
Submit
Clear form
This content is neither created nor endorsed by Google. Report Abuse - Terms of Service - Privacy Policy