Published using Google Docs
دعائے جامع المطلوب
Updated automatically every 5 minutes

دعائے جامع المطلوب

ایک جامع موکلاتی دعا تحفۃ العاملین

سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی

Last Updated: Mar 11, 2022

آستانۂ نوری کی پیشکش

بڑے کام کی ایک مؤکلاتی دعا

دعائے جامع المطلوب و دافع الکروب:

یہ ایک بہت کام کی دعا ہے۔ اس دعا کے نورانی مؤکل پڑھنے والے کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کیلئے دعائے خیر کرتے ہیں۔ اس کا عامل روحانیت سے آشنا ہوتا چلا جاتا ہے اور اس کے اعمال بہترین اور خیالات لطیف ہوتے چلے جاتے ہیں۔ عامل کو غیبی خبریں ملنا شروع ہو جاتی ہیں اور اس کے کام غیب سے بننے لگتے ہیں۔ اس کے اعمال و احوال و اوقات میں برکت پیدا ہوجاتی ہے اور نوری فرشتے اس سے انسیت کرنا شروع کردیتے ہیں۔

6.17        جامع المطلوب پڑھنے کا طریقہ:

رات کو گیارہ بار بستر پر جانے سے پہلے با وضو پڑھیں اور ہر وقت معطر رہیں۔ خواتین کاجل کا اور مرد حضرات سرمے کا استعمال کریں۔ کم سے کم 41 دن پڑھیں۔ اسے پڑھنے سے پہلے اجازت ضروری ہے۔ بلا اجازت نہ پڑھیں۔

دعا یہ ہے:


۞

يا مَلائِكَةُ كُلُّكُم بِاَمْرِ اللهِ اَنْ تُغِيْثُوْنِى وَ تُعِيْنُوْنِى وَ اَنْ تُمِدُّوْنِى فِى مُرادِى وَ مَقْصُوْدِى ۞ وَ احْفِظُوْا لِىْ مَالِىْ وَ اَهْلِىْ وَ وَلَدِى وَ وَالِدِى وَ ذُرِّيَاتِى وَ اِخْوَانِى وَ اَحِبَّائِى وَ اَصْدِقَائِى وَ مَا اَحَاطَتْ عَلَيْهِ شَفْقَتُ قَلْبِى مِنْ آفَاتِ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مِنْ نُحُوْسَاتِهِم ۞ وَ مِنْ نُحُوْسَاتِ الزُّحْلِ وَ المُشْتَرِى وَ الْمِرِّيْخِ وَ الشَّمْسِ وَ الزُّهْرَةِ وَ الْعُطَارِدِ وَ الْقَمَرِ وَ الرَّاْسِ وَ الذَّنَبِ وَ الْاِكلِيْلِ ۞ وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِىْ شَرٍّ مِنَ الْجِنِّ وَ الاِنْسِ وَ الشَّيَاطِيْنِ ۞ وَ سَاحِرٍ وَّ فَاجِرٍ وَّ ظَالِمٍ وَّ بَاغٍ وَّ طَاغٍ وَّ مَارِدٍ وَّ مُعَانِدٍ وَّ نَاطِقٍ وَّ سَاكِتٍ وَّ مُتَحَرِّكٍ وَّ سَاكِنٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ شَامَّةٍ وَّ لَامَّةٍ وَّ ذَكَرٍ وَّ اُنْثَىٰ ۞ وَ مِنْ آفَاتِ السَّمَاءِ وَ الْاَرْضِ وَ مِنْ شَرِّ الْبَريَّةِ وَ الْبَحْرِيَّةِ اَجْمَعِيْن ۞ وَ اعْمَلُوْا اَبْصَارَهُم وَ اقْبِضُوْا لِسَانَهُم وَ اَيْدِيَهُم وَ عَلِّمُوْنِى عِلْمَ الَّذِى يَكُوْنُ نَافِعًا وَّ صَرْفًا عَلَىٰ جَمِيْعِ الْعُلُوْمِ ۞ وَ اَعْطُوْنِى رِزْقًا حًلَالًا طَيِّبًا وَ جَلَّبْتُكُم لِجَلْبِ قُلُوْبِ الْخَلْقِ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَاءِ اِلَيَّ بِالْمَوَدَّةِ وَ الْمَحَبَّةِ وَ انْصُرُوْنِى نُصْرَةً عَلَىٰ سَآئِرِ الْاَعْدَآءِ وَ اخْبِرُونِى مِا فِى الْحَوَادِث الْخَيْرَ وَ الشَّرَّ قَبْلَ الْوَقْتِ الْوُقُوْعِ وَ مِا اَطْلُبُ مِنْ اخْبَارِ الْعَالَم ۞ ؕ اَلْعَجَلْ اَلْعَجَلْ اَلْعَجَلْ اَلسَّاعَةَ اَلسَّاعَةَ اَلسَّاعَةَ اَلْوَحَا اَلْوَحَا اَلْوَحَا ۞ بِحَقِّ سَيِّدِ الْاَبْرَارِ مُحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ آلهِ وَ صَحْبِهِ وَ وَلَدِهِ الشَّرِيفِ سَيِّدِى مُحىِ الدِّيْنِ حَضْرَتِ الشَّيْخِ عَبْدِ الْقَادِرِ الْجِيْلَانِى رَضِىَ اللهُ تَعَالَىٰ عَنْهُ وَ بِحَقِّ سُلَيْمَانَ ابْنِ دَاؤُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ وَ بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْن ۞


چند مشکل کلمات کے معنیٰ

  1. اَحَاطَتْ: حصار باندھنا؛ محیط ہونا؛ گھیرنا،
  2. اخْبِرُونِى: خبر سے بنا ہے، یعنی مجھے بتاؤ، خبر دو۔
  3. اِخْوَانِى: میرے بھائی، برادر، برادری والے
  4. اَصْدِقَائِى: صَدِيْق کی جمع ہے، دوست، یار، احباب
  5. اَطْلُبُ: جو میں طلب کرتا ہوں
  6. اَعْطُوْنِى: تم سب مجھے عطا کرو
  7. الْاِكلِيْلِ: سہرا، تاج، جواہر سے آراستہ پٹکا، پھولوں کا گلے کا ہار، سر پر باندھا جانے والا پھولوں کا سہرا۔ تاہم یہاں اس سے مراد إكليلِ عقرب ہے جو اس (عقرب یا بچھو) کا سر ہے اور وہ تین ستارے ہیں۔ إكليل الجبهة (پیشانی کا تاج، نجم برج عقرب کا ایک ستارہ، Nu Scorpii) ہے۔

‏برج عقرب کے مجمع النجوم کا نقشہ‏

  1. ذَنَب: پونچھ، دم، ذَيْل، برجِ عقرب کی دم
  2. رأس:  رأس الثعبان (اژدہے کا سر)۔ مجمع النجوم میں ایک ستارہ۔ رأس، ذَنَب، الْاِكلِيْلِ سے تین ستارے مراد ہیں جنہیں علم نجوم میں نامبارک گردانا جاتا ہے۔
  3. الْحَوَادِث: واقعاتِ عالَم، اپ ڈیٹس
  4. اَلْوَحَا: جلدی کرانے کے لئے کہتے ہیں الوحاء الوحاء جلدی کرو جلدی
  5. جَلَّبْتُكُم: لوگوں کو مدد کے لئے اکھٹا کرنا؛ لوگوں کا اکھٹا ہونا، ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا، لانا:- مراد یہ ہے کہ تمہیں اس لئے بلایا پے کہ ۔۔۔۔
  6. ذُرِّيَاتِى: میری ذریت اور اولاد
  7. سَآئِرِ: سارے، تمام
  8. هَامَّةٍ: حیرانی، پریشانی، تردد
  9. شَامَّةٍ: نحوست، نا مبارک ہونا۔
  10. لَامَّةٍ: خوف یا ملامت
  11. طَاغٍ: سرکش، ہٹ دھرم
  12. مَارِدٍ: سرکش، دیوپیکر، شیطانِ مارد
  13. بَاغٍ: باغی، سرکشی کرنے والا
  14. مُعَانِدٍ: دور رہنے والا

عددی تجزیہ

عدد الكلمات = 236 (فصلِ واؤ کے ساتھ)

مزمل شریف کے کلمات کی تعداد 227 بنتی ہے

عدد النوع  (مفرد کلمات) = 149    

مزمل شریف کے مفرد کلمات کی تعداد 167 ہے۔

کل الحروف = 842

مزمل شریف کے حروف کلمات کی تعداد 850 ہے۔

اعداد (الشيفرة ) = 58263

اعداد کے اعتبار سے سب سے بڑا کلمہ = تُغِيْثُوْنِى = 1976 اعداد

نقاط کے اعتبار سے سب سے بڑا کلمہ = تُغِيْثُوْنِى = 9 نقطے

واؤ عطفی کے بعد سب سے زیادہ آنے والا کلمہ = مِنْ = 7 بار

سب سے زائد حروف والا کلمہ = الرَّاحِمِيْن = 8 حروف

سب سے زائد نورانی حروف والا کلمہ = الرَّاحِمِيْن = 8 حروف


نقشِ جامع المطلوب

نقش سے وہی کام لئے جاسکتے ہیں جو ان کے وظائف سے لئے جاسکتے ہیں۔ تاہم نقوش میں اس کے علاوہ بھی حکمتیں ہوتی ہیں کہ یہ کسی کو بھی دیئے جاسکتے ہیں چاہے وہ مؤمن متقی ہو یا فاسق و فاجر، حتیٰ کہ کافر کو بھی نقوش دیئے جاسکتے ہیں۔

یہ جامع المطلوب کا چہار در چہار کا نقش ہے۔

14461

15088

15716

12998

15507

13207

14252

15297

13416

16134

14670

14043

14879

13834

13625

15925


اجازت نامہ

  1. یہ متن نوری آستانے کی ملکیت ہے۔ اسے یا اس کے کسی حصے کو (بعینہٖ یا تبدیلی اور خورد برد کر کے) تجارتی یا دیگر کسی بھی مادّی مقاصد و مالی منفعت کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ کیونکہ یہ شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔
  2. اس تحریر کو جو پڑھے اور مسلمانوں کے لئے کارآمد جان کر نیک نیتی کے ساتھ اسے یا اس کے کسی باب یا حصے کو صرف اور صرف تبلیغِ اسلام کے لئے چھپوانا چاہے یا اپنی کسی تحریر میں (Verbatim) پیش کرنا چاہے، یا اس کی وربیٹم نقول (جیسے کمپیوٹر کاپی) تیار کرنا چاہے تو اسے اس کی پوری اجازت ہے۔

Mar 11, 2022 Aastana-e-Noori