کیمیائی توانائی
یہ وہ توانائی ہے جو کسی مالیکیول میں ذخیرہ ہوتی ہے جس کے ایٹم ایک دوسرے سے جُڑے ہوتے ہیں۔
حرارتی توانائی- ہیٹ انرجی
توانائی کی یہ وہ شکل ہے جو کسی بانڈ کے بننے پر خارج ہوتی ہے اور ٹوٹنے پر جذب ہوتی ہے۔
سسٹم
.کیمسٹری میں زیر مطالعہ فزیکل یا کیمیائی تبدیلی کو سسٹم کہتے ہیں
سسٹم میں شامل ہیں
ری ایکٹنٹس
پروڈکٹس (بننے والے نئے مادے)
کیٹالسٹ، سالوینٹ یا دیگر اہم اجزاء
سراونڈنگ
سسٹم کے علاوہ کائنات کی تمام دیگر چیزیں
مثال (پانی ابالنا):
سسٹم: پانی کے مالیکیولز
سراونڈنگ: بیکر، برنر اور ارد گرد کی تمام چیزیں
اینتھالپی
کسی سسٹم میں موجود کل ہیٹ کونٹینٹ کو اینتھالپی کہتے ہیں۔
اسے H سے ظاہر کرتے ہیں۔
سٹینڈرڈ اینتھالپی
سٹینڈرڈ ٹمپریچر اور پریشر پر کسی بھی سسٹم کی اینتھالپی کو سٹینڈرڈ اینتھالپی کہتے ہیں۔ اسے ΔH°
سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
ΔH سے مراد اینتھالپی میں تبدیلی کے ہیں۔
ہیٹ (Heat) | این تھیلپی (Enthalpy) |
منتقل ہونے والی توانائی | سسٹم کی ہیٹ کونٹینٹ |
ٹرانسفر ہوتی رہتی ہے | سسٹم کا ایک حصہ ہے |
درجہ حرارت کے فرق سے بہتی ہے | مالیکیولز اور ساخت سے بنتی ہے |
این تھیلپی میں تبدیلی کا سبب بنتی ہے | ہیٹ کے انتقال سے بدلتی ہے |
ہیٹ آف ریکشن
کسی کیمیائی رد عمل کے دوران خارج یا جذب ہونے والی حرارت کو ہیٹ آف ریکشن کہتے ہیں
ایگزو تھرمک ریکشن
وہ کیمیائی ریکشن جن میں حرارت خارج ہوتی ہے۔
جیسے جیسے ریکشن ہوتا ہے، برتن گرم ہو جاتا ہے۔
2H2 + O2 → 2H2O + 571.6 KJ
اینڈو تھرمک ری ایکشن
وہ کیمیائی ری ایکشن جن میں حرارت جذب ہوتی ہے۔
جیسے جیسے ری ایکشن ہوتا ہے، برتن ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔
H2 + I2 → 2HI - 53.08 KJ
خاصیت | ایگزو تھرمک ری ایکشن | اینڈو تھرمک ری ایکشن |
حرارت | حرارت خارج ہوتی ہے۔ | حرارت جذب ہوتی ہے۔ |
درجہ حرارت | برتن/ماحول گرم ہو جاتا ہے۔ | برتن/ماحول ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ |
اینٹھیلپی (ΔH) | منفی ہوتی ہے۔ (ΔH < 0) | مثبت ہوتی ہے۔ (ΔH > 0) |
مثالیں | - جلنا (جلنا) - سانس لینا - پانی بننا | - پکانا - فوٹو سنتھیسز - برف پگھلنا |