حسنہ تنظیم اٹک

حسنہ تنظیم اٹک بنیادی طور پر لوگوں کو فنڈ یا قرض حسنہ دینے کے لیے بنی ہے۔

اصول و ضوابط

  1. صرف ممبرز ہی فنڈ دے سکتے ہیں, یعنی پپلک کے لیے اوپن فنڈنگ نہیں ہو گی۔ اس گروپ میں صرف (participation) اراکین بی شامل ہو سکتے ہیں۔
  2. فنڈ یا قرض حسنہ صرف ممبرز کے جاننے والوں کو ہی دے سکتے ہیں۔ جو رکن کسی رکن کو قرض حسنہ میں شامل کرے گا، تو اس کا اس رکن کو ذاتی طور پر جاننا ضروری ہے، تاکہ رقم کو غلط استعمال سے روکا جاسکے۔
  3. پر رکن کو کم از کم ایک ہزار روپے ہر ماه دينا لازمی ہے۔
  4. سب سے پہلا حق مستحق رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا ہے، اس کے بعد دیگر مستحق لوگوں کا ہے۔
  5. سب سے پہلے رقم سے قرض داروں کا قرض أثارا جائے گا۔ جائے وہ قرض حسنہ کے اراکین کا قرض ہو یا رشتہ داروں، پڑوسیوں یا کسی غریب آدمی کاہو.
  6.  قرض حسنہ کے اراکین میں سے اگر کسی کو غمی یا خوشی میں رقم ضرورت پڑ جائے تو سب سے پہلے اس رکن کی مدد کی جائے گی۔
  7. ضروت مند ر کن کو چاہیئے کہ مطلوبہ رقم 15 تاریخ سے 25 تاریخ تک بتا دے، تاکہ مطلوبہ رقم کا بندوبست کیا جاسکے۔
  8.  جمع شدہ رقم سے تمام اراکین کی ضرورت پڑنے پر مدد کی جائے گی، لیکن جس رکن کی مدد کر رہے ہیں اس کو ترجیح دی جائے گی۔
  9. ہر رکن کو اپنی رقم ہر مہینے کی 1 تاریخ سے 20 تاریخ تک قرض حسنہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرانا لازمی ہے
  10.  رقم سے بلاامتیاز مدد کی جائے گی، چاہے ضرورت مند مسلمان یا غیر مذہب ہو
  11.  "نيت" بم یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیئے کر رہے ہیں، اور اس کا اجر بم صرف اور صرف الله تعالی کی ذات سے جاتے ہیں، یہ ہماری جان و مال کا صدقہ ہیں۔