پان گرام

وہ جملے جن میں تمام حروف موجود ہوتے ہیں

سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی

فہرست

پان گرام

انگلش زبان کا مشہور پانگرام

عربی زبان کا مشہور پان گرام

تمام حروفِ اصلیہ پر مشتمل آیات

اردو زبان کا پان گرام

خود کارانہ عددی تجزیہ (Mar 24, 2022)


پان گرام

کسی زبان کا ایسا جملہ یا فقرہ جس میں اس زبان کے تمام کے تمام حروف کم سے کم ایک بار شامل ہوں، پان گرام (Pangram) یا ہالو الفابیٹک جملہ (Holoalphabetic Sentence) کہلاتا ہے۔

پان گرام کے کافی ٹیکنیکل فوائد بھی ہیں؛ جیسے اس کی مدد سے:

  1. ٹائپ رائٹنگ اور ٹچ ٹائپنگ سیکھی جاتی اور اسپیڈ چیک کی جاتی ہے۔  
  2. ٹائپ رائٹرز یا کمپیوٹرز کے کی بورڈز کو چیک کیا جاتا ہے۔
  3. ڈسپلے فونٹس اور ٹیکسٹ والی ایپس کو چیک کیا جاتا ہے۔
  1. انگلش زبان کا مشہور پانگرام

یہ انگلش زبان کا مشہور پان گرام ہے اور اسے کثرت سے ٹائپنگ اسپیڈ وغیرہ چیک کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

The quick brown fox jumps over the lazy dog.

اس میں صرف ۹؍ نو کلمات اور ۳۵؍ حروف ہیں۔

  1. عربی زبان کا مشہور پان گرام

نصٌّ حكيمٌ لهُ سِرٌّ قاطِعٌ وَ ذُو شَأنٍ عَظيمٍ مكتوبٌ على ثوبٍ أخضرَ و مُغلفٌ بجلدٍ أزرق

اس میں کل ۱۷؍ کلمات اور ۵۲؍ حروف ہیں جو مفرد حالت میں ۳۰؍ بار وارد ہوئے ہیں۔ اور اس کا سب سے بڑا کلمہ مکتوب ہے جس میں کل ۵ حروف آئے ہیں۔ اور اس کا انگریزی ترجمہ یہ ہے۔

Translation: A wise text which has an absolute secret and great importance, written on a green cloth and covered with blue leather (it has a riddle built into it)

تمام حروفِ اصلیہ پر مشتمل آیات

اگرچہ قرآنِ پاک عربی کے پان گرام کیلئے نازل نہیں ہوا لیکن چند آیاتِ مبارکہ وہ بھی ہیں جن میں عربی زبان کے تمام حروف موجود ہیں۔

{ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَ الَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَ رِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَ مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَ أَجْرًا عَظِيمًا }  [الفتح: 29].

کنز الایمان: [امام احمد رضا خان]

محمد اللہ کے رسول ہیں، اور ان کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے اللہ کا فضل و رضا چاہتے، ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے یہ ان کی صفت توریت میں ہے، اور ان کی صفت انجیل میں جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں، اللہ نے وعدہ کیا ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں بخشش اور بڑے ثواب کا۔

اس آیتِ مبارکہ میں بھی حروف کی کل تعداد ۳۴؍ ہی ہے لیکن اس میں تمام عربی حروف موجود ہیں، سوائے اضافی حروف (حروفِ مفضلہ) کے دو حروف ؤ اور ئ کے۔

{ ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِنْكُمْ وَ طَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَا لَا يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَا قُتِلْنَا هَاهُنَا قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ وَ لِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَ لِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ }  [آل عمران: 154].

اس آیتِ مبارکہ میں بھی حروف کی کل تعداد ۳۴؍ ہی ہے لیکن اس میں حروفِ مفضلہ سے دو حروف یعنی ؤ اور آ نہیں ہیں۔

کنز الایمان: [امام احمد رضا خان]

پھر تم پر غم کے بعد چین کی نیند اتاری کہ تمہاری ایک جماعت کو گھیرے تھی اور ایک گروہ کو اپنی جان کی پڑی تھی اللہ پر بے جا گمان کرتے تھے جاہلیت کے سے گمان، کہتے کیا اس کام میں کچھ ہمارا بھی اختیار ہے؟ تم فرمادو کہ اختیار تو سارا اللہ کا ہے اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں جو تم پر ظاہر نہیں کرتے کہتے ہیں، ہمارا کچھ بس ہوتا تو ہم یہاں نہ مارے جاتے، تم فرمادو کہ اگر تم اپنے گھروں میں ہوتے جب بھی جن کا مارا جانا لکھا جاچکا تھا اپنی قتل گاہوں تک نکل آتے اور اس لئے کہ اللہ تمہارے سینوں کی بات آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلو ں میں ہے اسے کھول دے اور اللہ دلوں کی بات جانتا ہے۔

  1. اردو زبان کا پان گرام

الگ رنگ سے لکھا گیا یہ جملہ اردو زبان کا بہترین پان گرام ہے۔

ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے.

اردو کے اس پان گرام جملے میں کلمہ ’کے‘ دو بار آیا ہے۔ اور اس جملے میں کل تیس کلمات اور ۱۰۱؍ حروف ہیں۔ جبکہ بنا تکرار کے صرف ۲۹ کلمات ہی رہ جاتے ہیں۔

اس جملے کا سب سے بڑا کلمہ ’ڈھیروں‘  ہے اور اس میں کل ۶؍ چھے حروف آئے ہیں۔ یہ کلمہ مفرد طور پر

اس میں الف ۱۳؍ بار، ر ۸؍ بار اور نون ۵؍ بار آیا ہے۔ لام اور دال ۴، ۴ بار آئے ہیں، واؤ، میم اور باء تین، تین بار اور ح اور ج ۲، ۲ بار آئے ہیں جبکہ باقی حروف صرف ایک بار ہی وارد ہوئے ہیں۔

نیچے الگ رنگ سے دیئے گئے دو جملے بھی اردو کے پان گرام ہیں۔

Translation: In the cold, passing through an arid village, an irritable, influential and leisurely person saw some mermaid-like pythons.

آپ اس لنک سے دنیا بھر کی زبانوں کے پان گرام اور ان کی تفاصیل معلوم کرسکتے ہیں۔

Word Languages Pangrams




اجازت نامہ

  1. یہ متن نوری آستانے کی ملکیت ہے۔ اسے یا اس کے کسی حصے کو (بعینہٖ یا تبدیلی اور خورد برد کر کے) تجارتی یا دیگر کسی بھی مادّی مقاصد و مالی منفعت کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ کیونکہ یہ شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔
  2. اس تحریر کو جو پڑھے اور مسلمانوں کے لئے کارآمد جان کر نیک نیتی کے ساتھ اسے یا اس کے کسی باب یا حصے کو صرف اور صرف تبلیغِ اسلام کے لئے چھپوانا چاہے یا اپنی کسی تحریر میں (Verbatim) پیش کرنا چاہے، یا اس کی وربیٹم نقول (جیسے کمپیوٹر کاپی) تیار کرنا چاہے تو اسے اس کی پوری اجازت ہے۔

Apr 12, 2022  Aastana-e-Noori