Published using Google Docs
Open Urdu Letter -Riba IPPs Capacity Charges اردو
Updated automatically every 5 minutes

 بسم الله الرحمن الرحيم

کھلا خط

آئی پی پیز کے کیپیسیٹی چارجز - ریا البیوع (سود) سے نجات کا اسلامی حل

السلام علیکم ،

  1. گزارش ہے کہ حکومت اور "آزاد پاور پروڈیوسرز" (IPPs) کے درمیان "بجلی کے استعمال" پر ادئیگی کے طریقہ کارکا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے-  یہ بات واضح ہے کہ اسلام میں ہر شکل میں "ربا اور غرار"  کو استحصال اور ظلم کی وجہ سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ قرآن کا حکم ہے:(لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَ لَا تُظۡلَمُوۡنَ) "ظلم نہ کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جایے" (قرآن 2:279)[1]۔  "ربا القرض" پربہت  توجہ دی گئی ہے، لیکن اتنا ہی نقصان دہ "ربا البیوع" (تجارت میں سود) ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ربا کی تمام شکلیں استحصال اور ظلم ہیں، جو اسلامی تعلیمات کےبنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے- گھٹیا کھجوروں کا کسی بھی تناسب سے اعلی کھجوروں سے تبادلہ ربا ہے کہ کسی ایک فریق کا نقصان ہو سکتا ہے-  آئی پی پی (IPPs) سے معاہدوں میں مقرر کردہ ادائیگی کا طریقہ "استعمال شدہ بجلی" کے بجائے پلانٹ کی "پیداواری صلاحیت چارجز"  (Capacity Charge) پر مبنی ہے، یہ "ربا البیوع" اور "غرار" (دھوکہ) کی واضح مثالیں ہیں۔[2]
  2. یہ ظاہر ہے کہ اس منفی طریقہ کارنے قومی سلامتی، اقتصادی ترقی اورسوشل سسٹم  پر منفی اثر ڈالا ہے- قومی آمدنی کا ایک بڑا حصہ (91.4%) قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے ہے۔ اس کا موازنہ سابق سوویت یونین (USSR) کے اقتصادی چیلنجوں سے کیا جاسکتا ہےجو مضبوط فوج اور جوہری صلاحیتوں کے باوجود کمزور معیشت کی وجہ سے زوال پزیر ہوا- اس وقت"پیداواری صلاحیت چارجز"  (Capacity Charge) بجلی کے بل کا تقریباً 71% ہیں، جس میں سے صرف 29% ہی استعمال شدہ بجلی کے بل کو ظاہر کرتا ہے۔ اب یہ عمل سالانہ معیشت پر 2.1 ٹریلین روپے کا بوجھ ڈالتا ہے، جو تقریباً دفاعی بجٹ کے برابر ہے- یہ لوگ تکفیری خوارج کے خلاف جاری جنگ میں اپنی جانوں کی قربانی دینے کے علاوہ بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مصروف ہیں اور دوسری طرف چند لوگ (IPPs) کے مالکان اور سہولت  کار قوم کا معاشی استحصال کررہےمیں مصروف ہیں- بجلی کے شعبے میں گردشی قرض (Circular Debt) بڑھ کر 5.42 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بجلی کی زیادہ قیمت قوم کی ترقی، صنعت، برآمدات اور تجارت کے علاوہ ہر شہری کو بھاری بجلی کے بل سے متاثر کر رہی ہے وہ زائد انسٹالڈ کپیسٹی کے باوجود لوڈ شیڈنگ اورمہنگے بلوں کا نشانہ ہیں- جو لوگ بجلی استعمال نہیں کرتے ان پر بھی مہنگائی کے اثرات پہچ جاتے ہیں-
  3. سفارشات: 
  1. علماء اور مفتی صاحبان سے درخواست ہے کہ وہ "صلاحیت چارجز"، "ربا البیوع" اور "غرار" (دھوکہ) کے جدید طریقوں/نام کی تبدیلی سے دھوکہ دہی کی ممانعت پر فتوے جاری کریں اور(اولی الامر) تمام اداروں سے مطالبہ کریں کہ وہ قوم کو اس ظلم اور استحصال سے بچائیں۔ یاد رہےکہ اس قومی  معاملہ  پر خاموشی یا غیر فعال ہونا دراصل "خاموش منظوری" کے مترادف ہے۔ قرآن میں الله تعالی نے فرمایا ہے:

(ترجمہ) "جو کوئی لوگوں کے فائدے کے لیے کسی کام میں شامل ہوتا ہے، اسے اس کے برکات میں سے حصہ ملے گا، اور جو کوئی ظلم کرنے والے کسی کام میں شامل ہوتا ہے، اسے اس میں اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا۔ اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے۔" (قرآن 4:85)[3]

  1. آئی پی پی کا فوری طور پرفرانزک آڈٹ اورمعاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرکہ نظر ثانی کی جائے۔ جس کا مقصد ظالمانہ"پیداواری صلاحیت چارجز"  (Capacity Charge) کو ختم کرنا ہو۔ اس سلسلے میں ماضی میں کی گئی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے۔
  2.  ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جو ان غیر اسلامی، استحصالی معاہدوں کے ذمہ دار اور سہولت کار ہیں تاکہ آیندہ اس طرح کے معاہدات سے روکا جا سکے-

والسلام ، خیر اندیش

بریگیڈیر آفتاب احمد خان (ر)

https://bit.ly/CapacityCharges-IPPs 

~~~~~~~~~~~

خرید و فروخت سے کے اسلامی اصول اور کپسٹی چارجز

خریدو فروخت ، تجارت کے اصول فقہ کی کتابوں میں تفصیل سے ملتے ہیں[4] مگر صرف دو متعلقہ اصول پیش ہیں؛

1.ربا البیوع - تجارتی سود

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ بَرْنِيٍّ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ أَيْنَ هَذَا؟» قَالَ: كَانَ عِنْدَنَا تَمْرٌ رَدِيءٌ فَبِعْتُ مِنْهُ صَاعَيْنِ بِصَاعٍ فَقَالَ: «أَوَّهْ عَيْنُ الرِّبَا عَيْنُ الرِّبَا لَا تَفْعَلْ وَلَكِنْ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَشْتَرِيَ فَبِعِ التَّمرَ ببَيْعٍ آخر ثمَّ اشْتَرِ بِهِ»

ترجمہ:ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، بلال ؓ برنی (بڑی عمدہ قسم کی) کھجوریں لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی ﷺ نے ان سے پوچھا :’’ یہ کہاں سے لائے ہو ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، ہمارے پاس نکمی کھجوریں تھیں میں نے ان کے دو صاع کے عوض ان کا ایک صاع لیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ افسوس ! افسوس ! یہ تو بالکل سود ہے ، بالکل سود (ربا) ہے ،ایسے نہ کرو ، بلکہ جب تم خریدنا چاہو تو ان کھجوروں کو فروخت کرو ، پھر اس (قیمت) کے عوض انہیں خریدو ۔‘‘ متفق علیہ ۔ [مشکوٰۃ المصابیح، باب:سود کا بیان، حدیث نمبر:2814]

تاکہ کسی پاڑتی کو زرا برابر نقصان نہ ہو، مکمل انصاف اور فیئر ڈیل-

2.ممنوعہ بیوع (تجارت) - خرید شدہ چیز پر قبضہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِيعهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيه

ترجمہ:عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص غلہ خرید لے تو وہ اسے قبضہ میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرے ۔‘‘ متفق علیہ [مشکوٰۃ المصابیح, کتاب: باب:ممنوعہ بیوع (تجارت) کا بیان,حدیث نمبر:2844]

کچھ سوالات
1.کپیستٹی پیمنٹ والی بجلی تو بنی نہیں اس کا کوئی وجود نہیں نہ کسی نے خریدی نہ استعمال کی نہ  عوام  نئے ایسا معاہدہ کیا نہ عوام سے پوچھا گیا؟
2.ریفرینڈم ہوا کہ معاشی غلامی قبول ہے؟
3. کچھ نہیں ہوا مگر ادائیگی کا بل عوام کو ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے- یہ غرار (دھوکہ) نہیں تو اور کیا ہے؟
4.کیا حکومت کرنے کا مطلب یہ ہے عوام غلام ہیں جو مرضی کرو؟
5.کیا حکمرانوں نے جو کاروباری بھی ہیں کبھی اپنے کاروبار میں اس قسم کا معاہدہ کیا ؟
6. یہ لوٹ مار صرف عوام کے لینے ہے- کیا کسی ادارہ یا عدلیہ نے جو ہردم عوام اور پاکستان سے محبت کا دم بھرتے ہیں، اس ظلم کو روکنے میں  کوئی کردار ادا کیا؟

7.  علماء اور مفتی صاحبان جو ایک دوسرے پر فتوے لگاتے نہیں تھکتے کدھر ہیں؟ ان کو پچلے سال نومبر میں لکھا تھا مگر کچھ نہیں ہوا کیوں؟  کیا یہ صرف ایک یا دو مذہبی سیاسی جماعتوں کا پرابلم ہے؟

https://bit.ly/CapacityCharges-IPPs 


Brigadier Aftab Ahmad Khan (r): A freelance writer, researcher, and blogger with Master's degrees in Political Science, Business Administration, and Strategic Studies. He has dedicated over two decades to the study of The Holy Quran, other sacred scriptures, as well as the teachings and followers associated with them. He  has been writing for “The Defence Journal” since 2006. His work and free eBooks has been accessed by over 5 Millions.

https://DefenceJournal.com/author/Aftab-Khan https://SalaamOne.com/e-books
Email:
Tejdeed@gmail.com | FB: https://www.facebook.com/Salaam1Pakistan https://www.facebook.com/QuranSubject |  Twitter/X@QuranAhkam


Salaam One Network

https://SalaamOne.com/About

Embed Code

https://docs.google.com/document/d/1845T_4TZFD8HZC-5g8YwyBtqI5Ra91bjpIdRTLDBDaA/pub

WP- WORDPRESS

[googleapps domain="docs" dir="/document/d/1845T_4TZFD8HZC-5g8YwyBtqI5Ra91bjpIdRTLDBDaA/pub?embedded=true">" query="embedded=true" width="100%" height="1000" /]

Blogspot: Embed google doc in blogspot  

<iframe height="800px" src="https://docs.google.com/document/d/1845T_4TZFD8HZC-5g8YwyBtqI5Ra91bjpIdRTLDBDaA/pub?embedded=true" width="100%"></iframe></div>



[1] https://tanzil.net/#2:279 

[2] https://bit.ly/CapacityCharges-IPPs 

[3] https://www.islamawakened.com/quran/4/85/default.htm 

[4] https://g.co/gemini/share/e212a6e559d2